کراچی،باراتیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے سُرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

گزشتہ روز سُرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق بارات کے دوران گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں چھ سال کا ایلن مسیح اور 30 سال کا روبن شامل تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم دوران علاج زخمی ہونے والا بچہ ایلن مسیح بھی دم توڑ ہوگیا، جبکہ اور گینجو مسیح نامی بچہ گزشتہ رو زہی چل بسا تھا۔ جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق بارات لے کر جانے والے افراد ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں باراتیوں سے پستول برآمد کرلی تھی جب کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تین مشتبہ ملزمان بھی حراست میں لیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔