کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی جگہ نیا کپتان مل گیا

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سابق کپتان سرفراز احمد اور رائلی روسو کے بعد نیا کپتان مل گیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے نئے کپتان سعود شکیل کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے تیار ہیں۔

سعود شکیل رواں برس اپریل اور مئی میں شیڈول ایونٹ میں قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ سعود شکیل اسوقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل10 میں گلیڈی ایٹرز کو ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی

جس کے باعث سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ معین خان کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔