سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج

سلوواکیہ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کیا اور لاکھوں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سلواکیہ کے دارالحکومت کے مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ یہ احتجاج حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔

دی گارڈینز کے مطابق سلوواکیہ کے 20 دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، ایک رپورٹ کے اندازے کے مطابق 1 لاکھ افراد نے احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم فیکو سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی یورپی یونین، نیٹو کے خلاف اور روس کے حق میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر سلواکیہ کے وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف انتخابات کی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فیکو نے دسمبر میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو کا نجی سفر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔