حماس کی جانب سے اسرائیل پر غزہ فائر بندی کی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عائد کیا گیا ہے، فائل فوٹو
حماس کی جانب سے اسرائیل پر غزہ فائر بندی کی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عائد کیا گیا ہے، فائل فوٹو

رہائی کے بعد گھر جانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک شہید

غزہ: اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے کئی فلسطینی غزہ کے شمالی حصے میں اپنے گھروں کو واپسی کی امید لیے وادی غزہ کے قریب جمع ہوئے تاہم اسرائیلی فوج نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گہا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں نے گھر واپسی کیلئے شمالی غزہ میں رات سڑکوں پر گزاری، رہائی کے بعد غزہ پہنچنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے باعث ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔

اس حوالے سے ایک فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ میں لمحہ بہ لمحہ انتظار کر رہی ہوں۔ مجھے اسرائیلی فوج کی اجازت کا انتظار ہے تاکہ میں اپنے بیٹے کو تلاش کر سکوں جو جنگ میں مارا گیا تھا تاکہ اس کی مناسب تدفین کر سکوں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل پر غزہ فائر بندی کی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالی خاتون کی رہائی میں تاخیر کی، خاتون کی رہائی میں تاخیر فلسطینوں کی واپسی میں رکاوٹ کی وجہ بنی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری ہے جس مین بچی سمیت 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کو اس وقت تک شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک حماس کی جانب سے شہری یرغمال اربیل یہود کو رہا نہیں کیا جاتا۔

نیتن ہایو کے دفتر سے بیان جاری ہوا کہ اسرائیلی شہری یہود کو اس ہفتے یرغمالیوں کے حالیہ تبادلے میں حماس کو رہا کردینا چاہیے تھا جس پر حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہود کو آئندہ ہفتے رہا کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔