کراچی: آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر فائدہ ہوا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا۔حکومت کہتی ہے سترہ آئی پی پیز سے بات ہوگئی ہے، آئی پی پیز پر جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پالیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کردیا گیا، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لئے کام کررہی ہے، غزہ کی بحالی پر پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دباؤ سے نکلنے کے لئے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی، پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے، اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئیگا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔