سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، فوٹو سوشل میڈیا
سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، فوٹو سوشل میڈیا

دوسرا ٹیسٹ, ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے6وکٹیں، پاکستان کو 178 رنز درکار

ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 76 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان کو جیت کیلئے مزید 178 رنز درکار ہیں۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر تھے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔

پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بناسکے۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔