پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئی جب چھٹی وکٹ بھی 76 رنز پر گر گئی۔
پاکستان کی 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کو جیت کے لیے مزید 163 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹیں درکار ہیں۔
دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کیون سنکلیئر نے 2 گداکیش موٹی اور جومیل واریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔