خیبر پختونخوا حکومت کا سینئر سیٹزن کلب قائم کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلب میں 58 سال سے زائد عمر کے افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلا سرکاری سطح پر سینئر سٹیزن کلب قائم کیا جا رہا ہے، فزیبیلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔
علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پرسینئر سٹیزن کلب کا آغاز پشاور سے کیا جائیگا، تمام سینئر سٹیزن کو کلب میں مفت طبی امداد فراہم کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کلب میں کھانے پینے، ان ڈور گیمز، جیم اور سیلون کی سہولیات ہوں گی ، کلب میں رہائشی کمرے بھی بنائے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔