اسلام آباد: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائرکر دیں۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اپیلیں دائرکر دی گئیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف نے اپیل دائر کی،اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos