پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی، فائل فوٹو
پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے لوگ میٹنگ میں نہ آئے تو اسپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کل میٹنگ میں نہیں آئے تو اسپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کو چوک چوراہوں پر لے آئے ہیں، نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کل کے اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں، پی ٹی آئی اگر کل میٹنگ کا حصہ نہیں بنتی تو اسپیکر اس کمیٹی کو تحلیل کردیں گے۔

عرفان صدیقی نے  کہا کہ جب یہ عمل ختم ہوجائے گا تو پھر ہماری کمیٹی بھی تحلیل ہوجائے گی، اگر مذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔

 عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں سیون ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے، تین اجلاسوں میں ایک بار بھی نہیں کہا کہ7 دن کے اندر مطالبات نہ مانے تو الگ ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔