سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان چوتھا اجلاس آج طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر صادق نے اجلاس 11 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا تحریری جواب دینا ہے، پی ٹی آئی کی عدم شرکت پہ حکومتی کمیٹی اپنا تحریری جواب سپیکر کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا اعلان نہ کرنے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔

16 جنوری کو ہونیوالے مذاکرات کے تیسرے دور میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔