وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔