صحافی برادری کی رائے لے کر بل لایا جانا چاہئے تھا: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں صحافی برادری کی رائے لے کر بل لایا جانا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ میڈیا کا حق ہے رائے لینی چاہئے تھی، یہ نہیں ہوسکتا کہ اس قانون کو مس یوز کیا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نےکہاکہ صحافی تنظیموں کی طرف سے کوئی ٹھوس تجاویز نہیں دی گئیں، صحافی ہمیں قانون کے سقم بارے لکھ کر بتائیں، صحافیوں کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی اور دروازے پر نہ جائے، ہمارا دروازہ کھلا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔