غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ نے جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا، ’چھوٹے اور محدود غزہ نے امریکی حمایت کے ساتھ اور جدید اسلحے سے لیس صہیونی ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔‘

علاوہ ازیں ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تصور پر تنقید کی جس میں فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر مصر یا اردن منتقل کرنے کی بات کی تھی۔

بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا، ’سیاسی جبر اور آبادیاتی تبدیلیاں فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کر سکتیں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’غزہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور وہاں رہنے کےلیے انہوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔