وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے ملاقات میں، وزیر اعظم کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔