فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان  جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے پریس ایسوسی ایشن حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے،صوبوں سے وفاق میں ججوں کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا آیا۔

ان کاکہناتھا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا،وفاق پورے ملک کا ہے،آرٹیکل 200کے تحت اچھا اقدام ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں،اسلام آباد میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔