فائل فوٹو
سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا، فائل فوٹو

رانی پور فاطمہ قتل کیس، ملزم پیر اسد شاہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت مسترد

خیرپور:مقتولہ فاطمہ فرڑو کے والد ندیم فرڑو نے ملزمان کے ساتھ کیے گئے کسی بھی صلح نامے کی تردید کردی ہے۔

جمعرات کو خیرپور میں فورتھ ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ منگی کی عدالت میں رانی پور فاطمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم پیر اسد شاہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔

کیس کے چار ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز جیل میں ہیں۔

ادھر، مقتولہ فاطمہ کے والد ندیم فرڑو نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان سے صلح کے دعوے کی تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک کسی سے کوئی صلح نہیں کی، ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور جو بھی فیصلہ عدالت کرے گی، وہی قبول ہوگا۔

ندیم فرڑو نے مزید کہا کہ اگر کسی عدالت میں صلح نامہ جمع کروایا گیا ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔

خیال رہے کہ ایڈووکیٹ قربان ملاح نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی ماں شبنم فرڑو نے کیس ختم کرنے کی استدعا کی ہے اور عدالت میں ملزمان سے صلح ہونے کا بیان دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ سے پیسوں کی لین دین کے اطلاعات آرہی تھیں۔ بااثرافراد کی مداخلت پرپہلے بھی مدعی نے صلح کا بیان جمع کرایاتھا۔ اس سے قبل بچی کے والدین نے کئی باردباؤڈالےجانےکاانکشاف کیا۔