اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔
انٹرچینج جناح ایوینیو، آغا شاہی ایوینیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا،ترک صدر، وزیراعظم نے تقریب میں اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان ہیں،آج پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔