لاہور میں 18 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ہئیر کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی سمیا نے اپارٹمنٹ کی 7 منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔
لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos