راولپنڈی ( ) راولپنڈی میں غیر قانونی ہجرت کے خلاف آگاہی کے لئے ایک اسٹیک ہولڈر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد غیر قانونی اور محفوظ ہجرت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس پروگرام کا اہتمام پاکستان کے مائگرنٹ ریسورس سینٹر اسلام آباد اور این پی پی ایف پاکستان نے کیا۔ سیمینار میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں پیمرا کے جنرل منیجر طارق محمود، پی ٹی وی پاکستان کے ڈائریکٹر نومیر علی کھٹانہ، آئی او ایم کے نیزام خان داوڑ، ایم آر سی پاکستان کے رانا عمران احمد، تحسین اللہ خان، ڈسٹرکٹ راولپنڈی امن کمیٹی کے چیئرمین شاہ خالد، سول سوسائٹی کی رہنما مسرت ملک، این پی پی ایف پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ماریا ہینا، اور این پی پی ایف پاکستان کے چیئرمین عمرین چوہان شامل تھے۔ ایم آر سی اسلام آباد کے پروگرام منیجر اور این پی پی ایف پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ماریا ہینا نے شرکاء کو غیر قانونی ہجرت کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی ہجرت کے خلاف آگاہی کی مہم چلائیں گے تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس خطرناک رجحان سے بچایا جا سکے۔ سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ انسانی اسمگلنگ کے سبب پاکستان کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو غیر قانونی ہجرت سے پاک کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos