کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرارہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، بحالی امن کیلئےسیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات میں لیویز پوسٹ پر حملے کی مذمت اور فائرنگ سے شہید لیویز اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos