کینیڈا میں برف باری، 150پروازیں منسوخ

مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

February 17, 2025 · بام دنیا

کینیڈا کے بیشتر حصوں میں شدید برف باری کے باعث 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ہوئے۔

مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔