فائل فوٹو
فائل فوٹو

مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے اور بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بہتری کے لئے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی، معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی دن رات محنت کی ہے لیکن ابھی مزید محنت درکار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لئے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔