کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، فائل فوٹو

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کا قرار دے دیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔