پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے کرم میں قافلے پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ترجمان حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کرم کے مجموعی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعے پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، لیکن حکومت کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں قیامِ امن کے لیے گرینڈ جرگے کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان معاہدے طے پا چکے ہیں، جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حکومت کسی بھی صورت علاقے میں امن کی بحالی کے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مل کر علاقے میں دیرپا امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos