اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیپرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔چیئرمین نیپرا اور نیپرا ممبران نے ازخود تنخواہوں میں تقریباً 3 گنا اضافہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کےلئے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔
چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا
سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کے مطابق نیپرا سے تنخواہوں میں اضافے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
سیکریٹری کابینہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے، نیپرا کو تحریری طور پر وضاحت دینا ہوگی کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos