کراچی میں آن لائن گیم کھیلنا نوجوان کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔ ملزمان نے گیم کے ذریعے رابطہ کر کے سرجانی ٹاؤن سے پولیس افسر کے بھتیجے کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان نجی یونیورسٹی کا طالبعلم ہے، جسے اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔
ملزمان واردات کے بعد نوجوان کو سرجانی کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ شہریوں کو آن لائن گیمز کے ذریعے نامعلوم افراد سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos