راولپنڈی: پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق اتاترک-13 اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس کی تقریب چرات میں منعقد ہوئی۔
دو ہفتے جاری رہنے والی یہ مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی دو جنگی ٹیمیں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 افسران اور جوان شریک ہوئے۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے بریگیڈیئر جنرل احمد آشِق نے تقریب میں شرکت کی۔ دورانِ مشق، فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ شریک دستوں نے اس مشترکہ مشق سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos