دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 48ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے شبھمن گل 101 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کے ایل راہول 41 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔کپتان روہت شرما 41، ویرات کوہلی 22، شریاس ایر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلیے229رنز کا ہدف دیدیا۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 228 رنز بنائے۔
بنگلادیش کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، ابتدائی 10 اوورز میں 35 رنز کے نقصان پر 5 وکٹیں گنوادیں، اوپنر سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے جبکہ مہدی حسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تنزید حسن واحد بیٹر تھے جنہوں نے 25 رنز بنائے تاہم وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔
چھٹی وکٹ کیلئے توحید ہردوئے اور ذاکر علی نے 154 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ذاکر 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے 100 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، تسکین احمد 3رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، اکشر پٹیل نے 2 جبکہ ہرشیت رانا نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos