فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے طلبا کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا کے طلبا کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر سنا دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے طالب علموں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبا کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دیں گےاسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔