کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی، 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 315 رنز اسکور کیے۔
316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زائی اور راشد خان نے 18، 18 رنز بنائے، رحمت شاہ نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے ایک چھکا اور 9 چوکے بھی لگائے۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 5.1 اوور میں 28 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹونی ڈی زورزی 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 157 کے مجموعی اسکور پر ٹمبا باوُوما 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے تیسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی ریان ریکیلٹن تھے جو 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔
راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 رنز اور ڈیوڈ ملر نے 14 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتےتوبیٹنگ ہی کرتے، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہوگی۔