اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کردی

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔

February 23, 2025 · اہم خبریں, بام دنیا

اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کردی، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید یرغمالیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہوجاتی فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی ’حماس کی بار بار خلاف ورزیوں‘ کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔