کراچی: پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،اگر کمی ہے تو وہ سہولیات کی عدم موجودگی ہے۔ اگر انہیں معیاری سہولیات میسر ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم بھی فٹبال کے نقشے پر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز ہوں۔
ان خیالات کا اظہار سابق نیشنل فٹبالر شاہد علی صدیقی نے سر طارق لطفی فٹبال اکیڈمی اور شاہ فیصل یوتھ کے درمیان میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یوتھ ٹیلنٹ کے کھیل کو سراہا اور خاص طور پر شاہ فیصل کے کوچ شبیر نواز اور مینجر بشیر خان اور طارق لطفی اکیڈمی کے کوچ شہزاد کے کام کو سراہا۔ انھوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی سیف اللہ۔ عبدالکریم۔ بشیر خان۔ شہزاد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو داد دی۔ شاہ فیصل یوتھ اور سر طارق لطفی فٹبال اکیڈمی کے درمیان ہونے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos