لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 115 پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیے گئے۔
اہلکاروں کو چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر برطرف کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا،برطرف اہلکاروں میں عتیق ،زین ، علی ،شیراز ،شان ،زبیر ،عدیل شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپورٹ میں درج کر لی گئی ،برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکاروں نے سہکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا ،کچھ اہلکار سہکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos