اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos