ابراہیم زدران کی سنچری بنانے کے بعد کی فوٹو
ابراہیم زدران کی سنچری بنانے کے بعد کی فوٹو

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرادیا

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا دیا۔قبل ازیں افغانستان نے انگلینڈ کوجیت کیلیے 326 رنز کا ہدف تھا، افغان ٹیم نے مقررہ50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر325 رنز بنائے تھے، ابراہیم زدران کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جو روٹ کی 120 رنز کی اننگز بھی رائیگاں چلی گئی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ ایک جانب جہاں انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں وہیں جو روٹ نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پارٹنرشپس بنائیں اور اپنی ٹیم کو فتح کے پاس پہنچانے میں مدد کی۔

تاہم اختتامی لمحات میں جو روٹ کی وکٹ کے ذریعے افغانستان نے ایک مرتبہ پھر میچ میں واپسی کی اور دیگر تین وکٹیں لے کر انگلینڈ کو شکست دے دوچار کیا بلکہ چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔  محمد نبی نے 2، فضل حق فاروقی، راشد خان اورگلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہےدارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لائم لونگ اسٹون نے 2 ،عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔