لاہور : منظم جرائم پرقابو پانے کے لئے پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دیدی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ ہونگے۔
3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرمیں ایس پی، ایس ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں اور اہلکاروں پرمشتمل ہوگا۔
کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 7 آرگنائزڈ جرائم میں کمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پرپہنچ جائے گا، سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔
سی سی ڈی پنجاب بھرمیں جرائم اورمجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا بھی ذمہ دارہوگا، مریم نواز نے سی سی ڈی کے قیام اور قانون سازی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ نے سی سی ڈی کےلیے بلڈنگز، گاڑیوں اورجدید آلات کی منظوری بھی دے دی۔ مریم نواز نے سی سی ڈی کے قیام اورقانون سازی کے لئے فوری اقدامات کرنےکا بھی حکم دے دیا اور درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا، جرم پر قابو پانے کے لئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos