کراچی ڈیفنس کے رہائشیوں نے حکام سے ارمغان کا بنگلہ خالی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے پولیس دیگر اداروں کی مدد سے ارمغان کے زیر استعمال رہنے والے بنگلے کو خالی کروائے گی۔
ملزم ارمغان کی حرکتوں سے تنگ ڈیفنس کے رہاشیوں نے دونوں باپ بیٹوں کو علاقے سے نکالنے کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کی وجہ سے رہائشیوں کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔
ڈیفینس کے رہائشیوں کی جانب سے ڈی ایچ اے رولز کی خلاف ورزی پرارمغان کے والد کامران قریشی کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ارمغان کے زیر استعمال بنگلہ نمبر35 کے اصل مالک کو سامنے لا کرامغان کے والد کامران سے بنگلے کو خالی کرایاجائے۔
ہائشیوں نے خط میں لکھا کہ بنگلے سے متعدد مرتبہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جسکی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضا پیداہوئی، جبکہ 2023 سے 2024 کے دوران بنگلے میں غیر قانونی طور پر شیروں کو بھی رکھا گیا۔
خط کے مطابق ارمغان قریشی 100 پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ رکھتا تھا، ارمغان، گارڈزکے ذریعے خواتین، گھریلو ملازمین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہے۔ 8 فروری کوبنگلے میں ارمغان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کی وجہ سے دیگر رہائشی گھروں میں محصورہوگئے تھے۔
مصطفی قتل کیس کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کولکھے گئے خط کے بعد ڈی آئی جی ساوتھ اسدرضا کا موقف بھی سامنے آگیا۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق21 فروری کو رہائشیوں کا خط موصول ہواتھا، خط پرمزید اقدامات شروع کردیے ہیں، پولیس دیگر اداروں کی مدد سے ارمغان کے زیراستعمال بنگلےکوخالی کرائےگی۔
اسد رضا کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے رولزکی خلاف ورزی، متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد ایکشن لیں گے۔
دوسری جانب مصطفیٰ قتل کیس میں گذری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پرارمغان کی سہولت کاری کے الزام اورپوچھ گچھ سے متعلق سی آئی اے پولیس نے گذشتہ روزاے ایس آئی ندیم کوپوچھ گچھ کےبعدچھوڑدیا۔
ذرائع سی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوبارہ ضرورت پڑی تو اے ایس آئی کو پوچھ گچھ کیلئےطلب کریں گے، دوران تفتیش اےایس آئی ندیم نے تفتیش کاروں کوبیان دیا کہ ملزم ارمغان پرمقدمات تھے جن میں وہ ضمانت کروا چک اتھا
اے ایس آئی ندیم کا مزید کہنا تھا کہ ارمغان پرکیسزکی تفتیش کے سلسلے میں اس سے رابطہ ہواتھا، میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos