صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا، فوٹو سرکاری میڈیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا، فوٹو سرکاری میڈیا

وفاقی کابینہ میں توسیع، ایوان صدر میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 13 وفاقی وزرا نے حلف اٹھایا، وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس شامل ہیں۔

طلال چودھری،عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چودھری، وجہیہ قمر نے بھی وزیر مملکت کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی کابینہ میں 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور تین مشیران شامل ہوئے۔