اسلام آباد: رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔
اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos