فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلیے 274 رنز کا ہدف

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں اور اہم معرکے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف25اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنالیے۔

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

صدیق اللہ اتل 85، حشمت اللہ شاہدی 20، محمد نبی 1, گلبدین نائب 4 اور راشد خان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس اور ناتھن ایلیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔