کوئٹہ: نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos