اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملے میں شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا اور خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دھماکا غمازی کرتا ہے کہ فتنۃ الخوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے پیروکاروں اور سہولت کاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos