فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چیمپئنز ٹرافی، افغانستان اور آسٹریلیا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔بارش کی مداخلت سے قبل 274 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے تھے۔

بارش کے باعث کھیل مکمل نہ ہونے پرآسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اورافغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائےگا، سائوتھ افریقہ کا ابھی ایک میچ باقی ہے اور اس کا رن ریٹ بھی افغانستان سے بہتر ہے۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

صدیق اللہ اتل 85، حشمت اللہ شاہدی 20، محمد نبی 1, گلبدین نائب 4 اور راشد خان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔عظمت اللہ عمر زئی 67 اور نور احمد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئس نے 3، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2، گلین میکسویل اور ناتھن ایلیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔