میٹ ہنری نے 2 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی، فوٹو سوشل میڈیا
میٹ ہنری نے 2 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی، فوٹو سوشل میڈیا

چیمپئنزٹرافی،بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 250 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی: آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 250 رنز کا ہدف دیدیا۔ بھارتی سورما مقرر50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 249 رنز بنا سکے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 12ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی وکٹ 15رنزپر گر گئی،شبھمن گل 2رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز روہت شرما تھے جو 22کے مجموعی اسکور 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی تیسری وکٹ 30رنز پر گر گئی ویرات کوہلی 11رنز بنا کر ہینری کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی چوتھی وکٹ128رنز پرگری، اکشر پٹیل 42رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،بھارت کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شریاس آئر تھے جو 79رنز بنا کر 172کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہارڈک پانڈیا نے 45 بنائے، محمد شامی 5 رنز بنا کو پویلین لوٹے، کلدیپ یادیو ایک رن بنا کرناٹ آئوٹ رہے

نیوزی لینڈ کی جناب سے میٹ ہنری نے 5 ، کائل جیمیسن، مچل سینٹر، ریچن رویندرا اور ول او رورک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔