فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول کھول دیا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا بارش نے پول کھول دیا۔

لاہور میں قائم قذافی اسٹیڈیم  کی تیاری میں دن رات کو ایک کیا گیا اور کم وقت میں اسٹیڈیم بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا گیا۔لاہور میں آج کل موسم خوشگوار ہے اور بادل برس بھی رہے ہیں جس نے  سٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول کھول دیا ہے۔

گزشتہ روز آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہونے والی بارش کے باعث ایک وی آئی پی انکلوژر کے واش روم کی چھت ٹپکنا شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے حال ہی میں تیار کیا گیا تھا ۔