فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں بھارتی خاتون کو پھانسی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بھارتی خاتون کو بچی کے قتل کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو بچی کے قتل کے جرم میں پھانسی دیدی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے بندہ ضلع سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ شہزادی خاتون کو ابوظہبی میں ایک چارماہ کی بچی کے قتل کے الزام میں پھانسی دیدی گئی۔خاتون شہزادی خان یو اے ای میں سزائے موت کا سامنا کر رہی تھیں۔

وزارت خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شہزادی خان کے والد شبیر خان نے عدالت سے اپنی بیٹی کی موجودہ قانونی حیثیت اور خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی درخواست کی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ شہزادی خان کو 15 فروری 2025 کو یو اے ای کے قوانین اور ضوابط کے تحت پھانسی دی گئی۔

ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل (اے ایس جی) چییتن شرما نے کہا کہ بھارتی سفارت خانے کو یو اے ای میں شہزادی خان کی پھانسی کے بارے میں حکومت کو 28 فروری کو ایک سرکاری اطلاع موصول ہوئی۔

واضح رہے کہ شہزادی خان ابو ظہبی کی ال وتبہ جیل میں قید تھیں اور انہیں اس بچی کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جو ان کی نگرانی میں تھی۔