لاہور،چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی، واضح رہے کہ کیوی کپتان اس عزم کا اظہار کرچکے ہیں کہ ہمارے پاس اچھے سپنرز ہیں آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں۔
متعدد کرکٹ بورڈز کے نمائندگان نے سیمی فائنل دیکھنے کیلئے لاہور آنے کا پلان بنا لیا، نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، نیوزی لینڈ، بنگلا دیش، جنوبی افریقہ، ملائیشیا کرکٹ بورڈ نمائندگان بھی لاہور میں میچ دیکھیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos