فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج نے اچانک استعفی دے دیا

راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے اچانک استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دینے والے جج جسٹس چودہریعبدالعزیز اچانک لاہور ہائی کورٹ سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے استعفی صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھیج دیا۔

انہوں نے استعفی فوری طور پر منظور کرنے کی استدعا کی ہے اور بحثیت جج فرائض کی ادائیگی بھی چھوڑ دی ہے اور اپنے اس فیصلہ سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

استعفی میں چودہری عبد العزیز نے ذاتی وجہ مصروفیات تحریر کی ہیں جبکہ صدر ہائی کورٹ بار اور سینئر وکلاء نے اس استعفی پر حیرانی کا اظہار کیا اور عدلیہ کیلئے نقصان قرار دیا ہے۔

جسٹس چودہری عبدالعزیز نومبر 2016ء میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے اور ساڑھے 8 سال سے بطور جسٹس فرائض سر انجام دے رہے تھے اس دوران انہوں نے ریکارڈ 40 ہزار مقدمات کے فیصلے کیے۔ ججوں کی سنیارٹی فہرست میں ان کا 19 واں سنیارٹی نمبر تھا اور ان کی ریٹائرمنٹ مدت 8 ستمبر 2033 تھی انکے 8 سال باقی تھے۔