جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک گھر کی کچی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک گھر کی کچی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیوں ذرائع کے مطابق کچی دیوار گرنے کا واقعہ نصیب اللّٰہ کھوسو میں پیش آیا،اہل علاقہ نے دیوار کا ملبہ ہٹا کر تمام لاشیں نکال لی گئیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ امینا، 12 سالہ حسان، 8 سالہ سعدیہ اور 6 سالہ رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos